9 مئی مقدمات :بانی پی ٹی آئی کا درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع
سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، موقف


بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں دائر کر دیں، عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس اور دیگر مقدمات میں متفرق درخواستیں دائر کیں۔
درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
دائر درخواست میں کہا گیا کہ آٹھ مقدمات میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر 16 جنوری کو سماعت ہوئی تھی، پولیس کو نوٹس جاری ہونے کے بعد درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئیں۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ درخواست ضمانتوں کو فوری طور پر سماعت کیلئے مقرر ہونا چاہیے، متفقہ قانون ہے کہ نہ صرف انصاف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، عدالت 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرے۔

آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری ،بابر اعظم کا کونسا نمبر ہے؟
- ایک گھنٹہ قبل

خیرپور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 32 منٹ قبل

پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی برطانوی سمز فروخت کرنیوالے گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل
جعفر ایکسپریس حملہ: بھارتی میڈیا سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف
- 14 منٹ قبل

امریکا کے ساتھ مذاکرات ، یوکرین روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر متفق
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بغیر لائسنس شیر رکھنے اور سیلفی بنانے پر شہری گرفتار
- چند سیکنڈ قبل

سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس:یہ آئینی بینچ ہے کوئی ہائیکورٹ نہیں کہ دائرہ سماعت محدود ہو گا، جج آئینی بینچ
- ایک گھنٹہ قبل

ویسٹ انڈیز لیجنڈ فاسٹ بولرنے آئی سی سی کو انڈین کرکٹ بورڈ قرار دیدیا
- 3 گھنٹے قبل

عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کی آج 32 ویں برسی
- 4 گھنٹے قبل
دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں، زرتاج گل
- 2 گھنٹے قبل

گوگل والٹ پیمنٹ سسٹم آج پاکستان میں باقاعدہ طورپر متعارف کرایا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل
جعفر ایکسپریس حملے: کلیئرنس آپریشن میں 155 مسافربازیاب ، 27 دہشت گرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل