محمد ریاض نے سوال کیا کہ کیا قومی ہیروز کا مقدر یہی ہے؟ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ محکمہ جاتی کھیل بحال کریں


کراچی:سال 2018 میں ایشین گیمز کے فٹبال ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والا فٹبالر محمد ریاض ان دنوں مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔
سابق اسٹار فٹبالر محمد ریاض بے روزگاری کے سبب اپنی زندگی کا گزبسر کرنے کے لیے جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہیں۔
اس حوالے سے محمد ریاض کا کہنا ہے کہ میں برسوں انتظار کیا کہ محکمہ جاتی کھیل بحال ہو لیکن کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ روزگار کے لیے مجبور ہوکر یہ راستہ اختیار کرنا پڑا ، محکمہ جاتی کھیلوں کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا مگر تاحال عملی اقدامات نظر نہیں آئیں۔
خیال رہے کہ فٹبالر محمد ریاض قومی ٹیم کے علاوہ کے الیکٹرک کی ٹیم کا بھی حصہ رہے، محکمہ جاتی کھیلوں کی بندش کے بعد مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد ریاض نے سوال کیا کہ کیا قومی ہیروز کا مقدر یہی ہے؟ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ محکمہ جاتی کھیل بحال کریں۔
واضح رہے کہ یہ کہانی صرف محمد ریاض ہی کی نہیں بلکہ پاکستان کے کئی دیگر قومی فٹبالرز اور ہاکی کھلاڑی بھی اسی کربناک صورتحال کا شکار ہیں۔ وہ کھلاڑی جو کبھی ملک کا نام روشن کرنے کا خواب دیکھتے تھے، آج اپنے ہی ملک میں بے یارو مددگار ہوچکے ہیں
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 hours ago

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 hours ago

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 hours ago

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 10 hours ago

سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار
- 11 hours ago

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 hours ago
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 hours ago

گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ
- 11 hours ago

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- 3 minutes ago

چینی کی مانیٹرنگ کے لیے ایف بی آر نے سسٹم شروع کیا ہے ، وزیر خزانہ
- 11 hours ago

ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، وزیر اعظم
- 13 hours ago