یونیورسٹی میں قوم کے بچے اور بچیوں کو بہترین تعلیم مل سکے گی، پاکستان اور دنیا میں بہترین اساتذہ اور ڈاکٹرز کویہاں دعوت دیں گے،شہبازشریف


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے دانش اسکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے 54 ارب روپے سے دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز بنانے کا فیصلہ کیا اور اس کے علاوہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں مختلف اسکولز بنائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے دو، تین اجلاس کیے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کو ابھی اس حوالے سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔
دانش یونیورسٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کرے گی، یہ ادارہ نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس کو اپلائیڈ سائنسز کی یونیورسٹی بنائیں گے، قوم کے بچے اور بچیوں کو بہترین تعلیم مل سکے گی، پاکستان اور دنیا میں بہترین اساتذہ اور ڈاکٹرز ہیں جن کو یہاں دعوت دیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس یونیورسٹی کیساتھ 20 بستروں کا ہسپتال بھی بنایا جائیگا۔ اس یونیورسٹی میں ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے کورسز پڑھائے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اس منصوبے کو سراہا جارہا ہے اور دعا ہے کہ یہ پایہ تکمیل کو بھی پہنچے۔
کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کا تخمینہ 190 ملین پاؤنڈز ہے، 190 ملین پاؤنڈز سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے، چیف جسٹس نے کہا ہے یہ پیسہ حکومت اور عوام کا ہے، حکومت جس طرح چاہے عوامی بہبود کیلئے استعمال کر سکتی ہے۔
خیال رہےکہ احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے القادر یونیورسٹی کوبھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دیا تھا

وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

9 مئی واقعات: شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید
- 7 گھنٹے قبل

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 3 گھنٹے قبل

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 8 گھنٹے قبل
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں افغانستان کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

قطر پر اسرائیلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 2 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی، صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف
- 6 گھنٹے قبل

با لی وڈ اسٹار ایشوریا رائے نے اے آئی کمپنیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 4 گھنٹے قبل

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل
- 8 گھنٹے قبل