Advertisement

میکسیکو میں خوفناک بس حادثہ، 18 افراد ہلاک،متعدد زخمی

 واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 11th 2025, 10:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میکسیکو میں خوفناک بس حادثہ، 18 افراد ہلاک،متعدد زخمی

میکسیکوسٹی:شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں خوفناک بس حادثے کے نتیجے 18 افراد ہلاک جب متعد د افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلا حادثہ جنوبی میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں پیش آیا،جہاں بس موڑ کاٹتے ہوئے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی، حادثے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 12 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
 حادثے کی وجوہات یا ذمہ داروں کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
 واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ کچھ ہفتے قبل بھی میسکیکو میں بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Advertisement