مریم نواز پنجاب میں 25 لاکھ لوگوں کو آج تک رمضان پیکج دے چکی ہیں ، وزیر اطلاعات پنجاب
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں 25 لاکھ لوگوں کو آج تک رمضان پیکج دے چکی ہیں کے پی حکومت آج رمضان پیکج کی منظوری دے گی


وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے برسٹر سیف کے بیان پر ردعمل اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کے منصوبوں کے میرٹ اور شفافیت کی مثالیں دی جاتی ہیں، مریم نواز ڈلیور کر رہی ہے اس لیے پنجاب میں ان کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ ماڈل ریڑھی منصوبہ میرٹ پر پورا اترنے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا، جو کمپنی کے حق میں کچھ لوگ مرے جارہے اسکا تجربہ اور ریکارڈ بوگس نکلا تھا، مریم نواز کی حکومت میں کسی کو جعلسازی اور دونمبری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ آپ کا لیڈر کرپشن کرپشن کا راگ الاپتے بیوی سمیت سرٹیفائیڈ چور اور کرپٹ ثابت ہو چکے ہیں، 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل آپ کے لیڈر کریڈٹ پر ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں 25 لاکھ لوگوں کو آج تک رمضان پیکج دے چکی ہیں کے پی حکومت آج رمضان پیکج کی منظوری دے گی، یہ مریم نواز سے مقابلہ کرینگے؟ کارکردگی میں مقابلے کی بجائے الزامات کا کھیل کھیلنے سے گنڈاپور کی نااہلی نہیں چھپ سکتی۔

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 13 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 11 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 13 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 12 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 14 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 10 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 9 گھنٹے قبل












