امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے یہ قابل قبول نہیں،صدر مسعود پزشکیان


ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے یہ قابل قبول نہیں، میں امریکا سے بات چیت نہیں کروں گا۔
ایرانی صدر نے کاروباری شخصیات کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جوکرنا چاہتا ہے کرے، ایسی بات چیت کو قبول نہیں کریں گے جو دھمکیوں کے تحت کی جائے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو جوہری معاہدے پر بات چیت کیلئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط لکھا تھا، جس میں کہا تھا کہ ایران سے نمٹنے کے دو ہی طریقےہیں،ایک فوجی طورپر، یا پھر ڈیل کریں۔ ٹرمپ نے خط میں یہ بھی کہا تھا میں ڈیل کو ترجیح دوں گا، ایران کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا۔
امریکی صدر کی جانب سے بات چیت سے متعلق خط کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نے بھی گزشتہ دنوں ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بدمعاشی کرنے والے کچھ ممالک مسائل حل کرنے نہیں بلکہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے بات چیت پر زور دیتے ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران ایسے ممالک کے مطالبات قطعی تسلیم نہیں کرے گا اور اپنے میزائل پروگرام کے خاتمے کے مطالبات بھی تسلیم نہیں کرے گا۔
اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی دباؤ کے نتیجے میں امریکا کے ساتھ کسی بھی بات چیت کے امکانات کو مکمل مسترد کیا۔

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ ، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- 9 hours ago

پی ایس ایل:اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کرباؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 10 hours ago
آج کے ملین مارچ نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران سوئے ہوئے ہیں ، امیر جماعت اسلامی
- 8 hours ago

کینیا : شیر کے حملے میں 14 سالہ بچی ہلاک
- 9 hours ago

صدرمملکت کی جانب سے علامہ اقبال کے یوم وفات پر ایک اہم پیغام جاری
- 8 hours ago

اسرائیلی فوج نے فلسطینی عیسائیوں کو یروشلم میں واقع مقدس چرچ میں داخلے سے روک دیا
- 7 hours ago

رانا ثناء اللہ کا شرجیل انعام سے رابطہ،نہروں کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
- 12 hours ago
مریدکے : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، 13 سالہ طالبعلم زخمی
- 11 hours ago

دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، حیران کن انکشاف
- 12 hours ago

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس
- 8 hours ago

واٹس ایپ میں صارفین کے لیےایک بہترین فیچر متعارف کرا دیا گیا
- 11 hours ago

سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، ملک محمد احمد خان
- 11 hours ago