Advertisement

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

پاکستان ٹیم  نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق 13 فروری کی شام کرائسٹ چرچ پہنچے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 12th 2025, 1:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم   نیوزی لینڈ روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی ہے۔

قومی ٹیم دبئی کے راستے نیوزی لینڈ پہنچے گی۔ ٹیم نے ہوٹل سے ایئرپورٹ روانگی سے قبل گروپ فوٹو بھی بنوائی۔

پاکستان ٹیم  نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق 13 فروری کی شام کرائسٹ چرچ پہنچے گی.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس سیریز میں پاکستان کی ٹیم کی مکمل توجہ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر بہترین کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔

پاکستانی 16 رکنی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان ہیں۔

پاکستان ٹیم میں عبدالصمد اور حسن نواز بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔ نائب کپتان کرکٹ ٹیم شاداب خان نے کہاکہ مجھے نئی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے، اچھا کھیلنےکی کوشش کریں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں کامیاب دورے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

Advertisement