محمدریاض کی حلوائی کی دکان پر کام کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعدعلی امین گنڈا پور نے انہیں وزیراعلیٰ ہاؤس بلایا تھا


پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےفٹبالر محمد ریاض کو سرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا۔
فٹبالر محمدریاض وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی دعوت پر سی ایم ہاؤس آئے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نےمحمد ریاض کو فٹ بال کا سرکاری کوچ بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے محمد ریاض کو10 لاکھ روپے کاچیک بھی دیا، انہوں نے کہا کہ محمد ر یاض جیسے لوگ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی قدر کریں گے۔
واضح رہے کہ ہنگو سے تعلق رکھنے والے محمد ریاض بیرون ملک فٹبال میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، فٹبالر محمدریاض کی حلوائی کی دکان پر کام کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعدعلی امین گنڈا پور نے انہیں وزیراعلیٰ ہاؤس بلایا تھا۔
خیال رہےکہ فٹبالر محمد ریاض وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے اسلام آباد بھی آئے تھے جہاں وزیراعظم نے بھی انہیں 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا تھا۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 21 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago




