ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کا مقصد غیرملکی دہشتگرد تنظیم Tren de Aragua کو ہدف بنانا ہےٓ


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کا مقصد غیرملکی دہشتگرد تنظیم Tren de Aragua کو ہدف بنانا ہے۔ اس سے پہلے وفاقی جج نے حکم دیا تھا کہ یہ قانون وینزویلا کے 5 شہریوں کو بے دخل کرنے کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جنگی حالت کا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ دشمن ملک کے شہریوں اور مقامی افراد کو بغیر سماعت کیے ڈی پورٹ کردیا جائے۔ اس سے پہلے اس قانون کا 1812 میں ہونے والی جنگ، جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوم کے دوران اطلاق کیا گیا تھا۔
اعلامیے کےمطابق ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ اقدام کے نتیجے میں وینزویلا کے تمام ایسے شہری جن کی عمر 14 برس یا اس سے زیادہ ہو اور وہ TdAکے رکن ہوں، امریکا میں موجود ہوں اور امریکا میں قانونی طورپر مستقل شہریت نہ رکھتے ہوں تو انہیں گرفتارکیا جاسکے گا اور ملک سے نکالا جاسکے گا۔

کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

27ویں آئینی ترمیم وفاق کےلیے خطرہ اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے،بیرسٹر گوہر
- 2 گھنٹے قبل

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
- 6 گھنٹے قبل

9مئی میں ملوث سابق رکن صوبائی اسمبلی نےگرفتاری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

ہمارا افغانستان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،وزیر دفاع
- 2 گھنٹے قبل

نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے،صدر ٹرمپ
- 4 گھنٹے قبل

مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا
- 5 گھنٹے قبل

آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ کر دیئے
- 6 گھنٹے قبل

سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

واوڈا کوئی پیغام نہیں لائے، 27 ویں ترمیم کا مسودہ آئے گا تو بات کریں گے، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل
- 3 گھنٹے قبل














