Advertisement
تجارت

وفاقی حکومت کاپیٹرول پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ

حکومت نے پیٹرول پر لیوی 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹرکردی

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 16 2025، 3:26 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی حکومت کاپیٹرول پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر  اضافے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا، وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر لیوی 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹرکردی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے مقامی سطح پر عوام کو اس کا فائدہ نہیں دیا، بلکہ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق آج (16 مارچ) سے ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود پیٹرول پر 15 روپے تک کمی کی گنجائش موجود تھی، تاہم لیوی میں اضافے کے باعث عوام کو براہ راست ریلیف نہیں مل سکا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے میں منتقل کیا گیا ہے۔

گزشتہ رات وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے اور بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بڑا ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت ایک جامع پیکج تیار کر رہی ہے، جس کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔

Advertisement