او جی ڈی سی ایل نے چکوال کے ضلع میں واقع راجیان-11 ہیوی آئل ویل میں تیل کی پیداوار کا آغاز کر دیا


پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے چکوال کے ضلع میں واقع راجیان-11 ہیوی آئل ویل میں تیل کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے، جو کہ ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
راجیان-11 ہیوی آئل ویل 2020 سے تعطل کا شکار تھا، تاہم ایس آئی ایف سی کے تعاون سے جدید مصنوعی لفٹ سسٹم کو متعارف کرایا گیا جس کی مدد سے اس ویلز کو دوبارہ فعال کیا گیا۔
اس جدید سسٹم کے ذریعے 3,774 میٹر گہرائی میں دبے ہوئے وسائل منظر عام پر لائے گئے، جسے او جی ڈی سی ایل کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے نئے دریافت شدہ کنویں سے روزانہ 1,000 بیرل تیل کی پیداوار متوقع ہے، جس سے نہ صرف ہائیڈروکاربن پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ او جی ڈی سی ایل کی قیادت میں مزید استحکام آئے گا۔

چین کے علاقےسنکیانگ میں معلق پل ٹوٹ گیا، 5 افراد جاں بحق
- 13 منٹ قبل

پاک بھارت کشیدگی: فضائی حدود کی بندش سے ملک کو کتنا نقصان ہوا؟ خواجہ آصف نے بتا دیا
- 2 گھنٹے قبل

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع
- 4 گھنٹے قبل

نیشنل گیمز کے باعث آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخوں میں ردوبدل
- ایک گھنٹہ قبل

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان،نوٹیفکیشن جاری
- 2 منٹ قبل

لاہور: سیکیورٹی فورسز نے مناواں میں بھارتی ڈرون مار گرایا
- 4 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،حکومت کا پروٹیکٹڈ کیٹیگری یونٹس کے دائرہ کار میں توسیع پر غور
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی جانب سےغزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی مزید 2 پروازیں روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، قومی اسمبلی کے تین اہم عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑ گئے
- 3 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 28 منٹ قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک دفعہ پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے بات چیت یا سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،سیکیورٹی ذرائع
- 2 گھنٹے قبل