Advertisement
علاقائی

جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

ضلع جنوبی وزیرستان اپر، ضلع جنوبی وزیرستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کرفیو کے نوٹیفکیشنز جاری کردیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 17th 2025, 1:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ضلع جنوبی وزیرستان اپر، ضلع جنوبی وزیرستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کرفیو کے نوٹیفکیشنز جاری کردیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے، زالئی تا نیوکیڈٹ کالج وانا سڑک بند رہے گی، تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گا جبکہ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلا رہےگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ احمد وام سےکوٹکئی تک روڈ بند رہےگا، بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہےگی، مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

Advertisement
Advertisement