پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، اعلی امین کس بنیاد پر افغانیوں کو شہریت دینے کی بات کر رہے ہیں،عظمی بخاری


لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی کمپین پاکستان میں ایک سیاسی جماعت چلا رہی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےصوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی نے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ اور ہر طرح کی دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی لہر آئی ہے۔ اور جوان اپنے خون سے پاک سرزمین کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک ہی دن میں دہشت گردی کے کئی واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ پشاور، نوشکی اور جعفر ایکسپریس واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔
پریس کانفرنس میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو کلیئرنس آپریشن کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایسے واقعات میں ملک اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہونا ہوتا ہے۔ لیکن ایسے واقعات میں ایک جماعت زہریلی مہم شروع کر دیتی ہے۔ جس سے دشمن قوتیں فائدہ اٹھاتی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بہادر جوانوں کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سو رہے ہوتے ہیں۔ اور جو کمپین بھارتی میڈیا کر رہا تھا ایک سیاسی جماعت وہی کمپین کر رہی تھی۔ جبکہ بھگوڑے پاکستان سے باہر بیٹھ کر سازش کر رہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ جو مشکل وقت میں یک زبان نہ ہو وہ پاکستانی نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار ہے۔ اور خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کی بھی رپورٹس ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ایک دن میں 8 مختلف جگہوں پر حملے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔ اور پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کس بنیاد پر افغانیوں کو شہریت دینے کی بات کر رہے ہیں۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 4 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 4 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 5 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل







