Advertisement

خضدار : ایس ایچ او حب کے گھر پردستی بم حملہ، 4 بچوں سمیت 5 زخمی

ایس ایچ او قادر شیخ کے والد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ،ایس ایس پی

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 18th 2025, 2:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
خضدار : ایس ایچ او حب کے گھر پردستی بم حملہ، 4 بچوں سمیت 5 زخمی

خضدار:صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایس ایچ او سٹی پولیس حب قادر شیخ کے گھر پر دستی بم سے حملہ کے نتیجے میں والد سمیت خاندان کے 5افراد زخمی ہو گئے۔ 
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خضدار جاوید زہری نے بتایا ہے کہ خضدار میں کوشک کے علاقے میں ایس ایچ او سٹی پولیس حب قادر شیخ کے گھر پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے،دستی بم حملے میں ایس ایچ او کے والد سمیت خاندان کے پانچ لوگ زخمی ہوگئے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او قادر شیخ کے والد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا اور بچوں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔
ایس ایس پی خضدار کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Advertisement