Advertisement

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان  کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف

بارش کے باعث میچ فی اننگز 15،15 اوورز پر مشتمل ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 18 2025، 1:27 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان  کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے  136 رنز کا ہدف

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان  نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دے دیا۔

گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی ڈونیڈن میں کھیلا جارہا ہے جہاں بارش کی وجہ سے  میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔

نیوزی لینڈ نے 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم بارش کے باعث میچ فی اننگز 15،15 اوورز پر مشتمل  ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری جس میں اوپنر حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعے پر 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 50 رنز پر گری اور عرفان خان 11 نرز بناکر آؤٹ ہوئےجب کہ تیسری کے بعد چوتھی وکٹ 52 پر گری جس میں خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناکر چلتے بنے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 رنز پرگری اور کپتان سلمان آغا 28 گیندوں پر46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے شاداب نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور 110 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری اور جہانداد خان صفر پر آؤٹ ہوگئے جب کہ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 114 رنز پر گریں، عبدالصمد 11 رنز بناسکے جب کہ نویں وکٹ 135 رنز پر گری اور حارث رؤف ایک رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان نے 15 اوورز میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا۔

واضح رہے کہ ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد میچ کا ٹاس ہواجہاں کیوی کپتان بریسویل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت  دے دی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ اسپنر ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Advertisement
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 2 دن قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 3 دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 19 گھنٹے قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 3 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 3 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 3 دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement