حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی اور اوررٹیکنگ کے دوران تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گئی،ذرائع


چینوٹ:ضلع چینیوٹ کے علاقے لالیاں میں بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5افراد جاں بحق جبکہ 12 کے قریب زخمی ہوگئے
ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ لاری اڈا میں پیش آیا جہاں بس نے مخالف سمت سے آنے والی مسافر کو ٹکر مار دی جس سے 5افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 12افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہناہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی اور اوررٹیکنگ کے دوران تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے تمام افراد او رزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چنیوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی مسافروں کے علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔

عمر ایوب، شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لے لی گئیں
- 2 گھنٹے قبل
راولپنڈی : موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی کے حملوں میں معمولی کمی
- ایک گھنٹہ قبل

پاک افغان مذاکرات:طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی سر پرستی منظور نہیں، پاکستان نے حتمی مؤقف پیش کردیا
- 14 گھنٹے قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر سموگ کی لیپٹ میں، ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل

مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 78 برس، پوری دنیا میں کشمیری برادری آج یوم سیاہ منا رہی ہے
- 4 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
- 3 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی کوششیں، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 5 وزرا پیپلز پارٹی میں شامل
- 16 گھنٹے قبل

امریکا پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ کے نئے مواقع دیکھ رہا ہے،مارکو روبیو
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیل کی ہلاک یرغمالیوں کی تلاش کے لیے مصری ٹیم کے غزہ میں داخلے کی منظوری
- 39 منٹ قبل

پاکستان اورطالبان کے درمیان مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہنے کا امکان
- 28 منٹ قبل
فواد اور ماہرہ خان کی رومانوی فلم ’’نیلوفر‘‘ کے میوزک لانچنگ کی تقریب
- 4 گھنٹے قبل










.webp&w=3840&q=75)

