امریکی محکمہ خارجہ کی ملک میں داخلے پر پابندی کے لیے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید
کئی دنوں سے جس فہرست کا انتظار ہو رہا ہے اس کا کوئی وجود نہیں، ترجمان محکمہ خارجہ


امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے امریکا میں داخلے پر پابندی کے لیے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید کر دی۔
محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ کئی دنوں سے جس فہرست کا انتظار ہو رہا ہے اس کا کوئی وجود نہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی سلامتی کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ویزا مسائل سے کس طرح نمٹنا ہے اور کسے امریکا میں داخلے کی اجازت دینی ہے۔ اس جائزے کے مکمل ہونے کے بعد اس بارے میں تفصیل سے بات کی جائے گی۔
ٹیمی بروس نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ افغان باشندوں کے لیے اپنے منصوبے پر کاربند رہے گا۔ جنہوں نے امریکی فوج کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالی ہیں، ان افراد کو امریکا میں بسانے کے منصوبے کو جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔
اس سے قبل غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے سابقہ دور کی طرح سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے متعدد ممالک کے ساتھ افغانستان اور پاکستان متاثر ہو سکتے ہیں۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل






