ملک میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا اور نہ ہی کوئی آپریشن کی بات ہوئی، طلال چوہدری
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اگر دہشت گردوں کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکتے تو ان کے دوست نہ بنیں،طلال چوہدری


اسلام آباد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی آپریشن نہیں ہورہا اور نہ ہی کوئی آپریشن کی بات ہوئی۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کوئی آپریشن نہیں ہورہا اور نہ ہی کوئی آپریشن کی بات ہوئی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے قومی سلامتی کے اجلاس سے متعلق کنفیوژن پیدا کررہے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اگر دہشت گردوں کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکتے تو ان کے دوست نہ بنیں۔
پریس کانفرنس میں ان کاکہنا تھا کہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ ہر کوئی اپنا قومی فرض نبھائے، کے پی سے آنے والی یہ آوازیں آپ کی حب الوطنی پر بھی سوال اٹھاتی ہیں، بنوں مسجد پر حملے کی بانی پی ٹی آئی نے آج تک مذمت نہیں کی۔
با نی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے پیٹرن ان چیف بانی پی ٹی آئی ہیں، بنوں ہو یا لکی مروت، لوگوں نے خود نکل کر سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دیا ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہتھیار اٹھانے والوں سے ہتھیار کی زبان میں بات ہورہی ہے، مذاکرات تو ان سے ہوتے ہیں جن کے ہاتھ میں بندوق نہیں ہوتی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نےمزیدکہا کہ انٹیلیجنس اداروں کی ناکامی کی بات کرنے والے بتائیں کہ کے پی کے میں 13سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، وہاں کس کی ناکامی ہے؟ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو 800 ارب روپے دیے گئے 8 ارب بھی نہیں لگائے گئے۔

سندھ میں90 ہزار اساتذہ بھرتی کرینگے،صوبائی وزیر تعلیم
- 13 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، وحشیانہ بمباری سے مزید 50فلسطینی شہید
- 12 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف علاقوں میں سورج کی تپش میں دن بہ دن اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف
- 14 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے کیلئے پر امید، عائد ٹیرف میں کمی کا بھی عندیہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 فیصد رہنے کی توقع ہے، آئی ایم ایف
- ایک گھنٹہ قبل
امریکا کا جنوب مشرقی ایشیا سے سولر پینلز کی درآمد پر 3500 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کی ترک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی دفتر خارجہ کا پہلگام میں پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے پرردعمل
- 2 منٹ قبل

ورلڈ بنک کا پنجاب میں صحت سے متعلق مربوط اصلاحات پر زور
- 14 گھنٹے قبل

’’شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی‘‘،بانی پی ٹی آئی کا وکلا سےمکالمہ
- 13 گھنٹے قبل

صہیونی فورسز کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل