جعفر ایکسپریس حملے میں مارے گئے دہشتگردوں کی لاشیں ورثاءکو دینگے جتھےکو نہیں،سرفراز بگٹی
سیکیورٹی فورسز کو مضبوط کرنا ہمارا فرض ہے، تمام وفاقی قیادت کوئٹہ میں بیٹھ کر اب فیصلے کر رہی ہے جو خوش آئند ہے،وزیر اعلی


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ جعفر ایکسپریس آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کرسکتے ہیں لیکن کسی مسلح جھتےکو نہیں دے سکتے۔
بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جب ٹرین پر حملےکا واقعہ ہوا تو وہاں دہشت گردوں کے 2 گروپ تھے، ایک گروپ واپس جارہا تھا تو فورسز کے ساتھ مقابلے میں 23 دہشت گرد مارےگئے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ جب دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں تو کچھ لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھیں، جو لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھیں انہیں دفنا دیا گیا جب کہ کچھ لاشیں اسپتال میں شناخت کے لیے رکھی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ کل ایک جھتے نے اسپتال سے لاشیں لے جانےکی کوشش کی، ہم لاشیں ورثاءکے حوالے کرسکتے ہیں لیکن جھتےکے حوالے نہیں کریں گے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ کے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستا ن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صوبےکے مسائل حل کیلئے پرعزم ہیں، اوروہ شہباز شریف ہماری ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کیلئے میگا پراجیکٹ دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، بلوچستان کی ترقی کیلئے مثبت قدم اٹھایا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا کے ساتھ ملاقات میں بہت سارے معاملات پر اتفاق ہوا، ایسے قوانین بنا رہے ہیں جو فورسز کو لڑائی لڑنے میں مضبوط کریں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ اپنی سیکیورٹی فورسز کو مضبوط کرنا ہمارا فرض ہے، تمام وفاقی قیادت کوئٹہ میں بیٹھ کر اب فیصلے کر رہی ہے جو خوش آئند ہے۔
اس موقع پر ان کامزید کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان سمیت 47 نکات پر تفصیلی ڈسکشن ہوئی، ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی محکموں سے متعلق صوبے کے مسائل پر ہر دو ماہ بعد اجلاس متعلق کریں گے، اب صوبے کے مسائل یہی پر ڈسکس ہوں گے اور حل کئے جائیں گے، اجلاس میں لاپتہ افراد سمیت کچھ قوانین پر بھی ڈسکشن کی گئی۔
انہوں نےمزید کہا کہ وزیراعظم نے صوبے کے زمینداروں کو سولر پینل سسٹم کا منصوبہ دیا، سولر پینلز سسٹم منصوبے کا 70 فیصد وفاق اور 30 فیصد بلوچستان ادا کرے گا۔

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ
- 3 hours ago

پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ بدستور برقرار،انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
- 6 hours ago

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

9 مئی مقدمات، عمران خان کی اپیلوں پر سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر کی طبیعت ناسازی کے باعث کل تک ملتوی
- 8 hours ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 4 hours ago

پاکستان اور چین اہم شراکت دار، تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں، چین
- 8 hours ago

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 فلسطینی شہید
- 9 hours ago

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقے 24 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم
- 7 hours ago

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 5 hours ago

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے
- 3 hours ago

سونےکی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
- 6 hours ago

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 3 hours ago