سکیورٹی فورسز کے ڈی آئی خان آپریشن میں 10 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن شہید
آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا


سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 10 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے، کیپٹن حسنین اختر کا تعلق جہلم سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے مادرِ وطن پر قربان ہوئے اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔
کیپٹن حسنین ایک نڈر اور بہادر افسر تھے، اپنے جرات مندانہ اور دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے جانے جاتے تھے اور کئی کامیاب آپریشنز میں نمایاں کارکردگی دکھا چکے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

صدر و وزیر اعظم کی 16 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف
- 9 گھنٹے قبل

پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس معاملے پر ہم ہر فورم پر آواز اٹھا ئیں گے ، بلاول بھٹو
- 7 گھنٹے قبل

ملک بھر میں یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا
- 9 گھنٹے قبل
چین اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک تعاون باہمی فوائد کو مزید فروغ دے گا
- 7 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان اور آزاد کشمیر میں یوم پاکستان کی پروقار تقریبات کا انعقاد
- 9 گھنٹے قبل

کو ئٹہ : احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف میں متعدد راستے بند
- 7 گھنٹے قبل

یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی دستاویزی فلم ’’پاکستان کہانی‘‘ جاری
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کی قومی سلامتی کے تحفظ اور علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے حکومت پر عزم ہے ، بیرسٹر عقیل
- 7 گھنٹے قبل

یومِ پاکستان کے موقع پر آذر بائیجان کے صدر کی وزیراعظم اور پاکستانی عوام کو مبارکباد
- 9 گھنٹے قبل

پی ایس ایل : کراچی کنگز کی جانب سے ہیڈ کوچ تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

امریکی شہر لاس اینجلس میں خالصتان ریفرنڈم
- 8 گھنٹے قبل

الحمداللہ آج پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے ، عظمیٰ بخاری
- 8 گھنٹے قبل