Advertisement
تجارت

رواں مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے ، گونر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7 سے 8 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 21st 2025, 5:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
رواں مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے ، گونر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کی امید ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے اور مثبت پیش رفت ہو رہی ہے جب کہ رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر رکھا گیا ہے جو گزشتہ تخمینے سے زیادہ ہے۔

جمیل احمد  کے مطابق رواں مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف بھی کم کردیا گیا ہے تاکہ معیشت کو مزید استحکام مل سکے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7 سے 8 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے جو معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement