Advertisement
تجارت

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

 رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں 43 سینٹ کا اضافہ ہوا، 0.6 فیصد اضافے سے قیمت 71.21 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Mar 21st 2025, 5:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی  منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں  مزید  اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

 رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں 43 سینٹ کا اضافہ ہوا، 0.6 فیصد اضافے سے قیمت 71.21 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی گئی ہے .

واضح رہے کہ تین مارچ کے بعد یہ بلند ترین سطح ہے۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 38 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے سے 67.54 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔

عالمی منڈی میں گزشتہ ہفتے ڈیزل اور ہیٹنگ آئل سمیت ڈسٹلیٹ ذخائر میں امید سے زیادہ کمی ہوئی تھی. آج پھر خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Advertisement