Advertisement
علاقائی

 یوم شہادت حضرت علی المرتضٰیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری

 پولیس کے مطابق جلوس نشترپارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ، سی بریز سے صدر ایمپریس مارکیٹ پہنچے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 21 2025، 7:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 یوم شہادت حضرت علی المرتضٰیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری

یوم شہادت حضرت علی المرتضٰیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق 22 مارچ 21 رمضان المبارک کو مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوگی، اختتامی مجلس کے بعد جلوس دوپہر ایک بجے نشترپارک سے برآمد  ہوگا۔

 پولیس کے مطابق جلوس نشترپارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ، سی بریز سے صدر ایمپریس مارکیٹ پہنچے گا، صدرریگل سے گزرتا ہوا جلوس تبت سینٹر پر ایک بارپھر ایم اے جناح روڈ پرآئے گا، جبکہ جلوس ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ سے کھارادرحسینیہ امام بارگاہ پراختتام پذیرہوگا ۔ 

 ناظم آباد سے آنے والے افراد لسبیلہ چوک سے گارڈن سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں، حسن اسکوائر سے بی بی چورنگی جانے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ سے بھیجاجائے گا۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک عام ٹریفک کے لیے  بند کردی جائے گی، متبادل راستوں پر رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار ہوں گے۔

 

 

Advertisement