دیہی خواتین کی ڈیجیٹل ٹریننگ سے تعلیم، صنفی مساوات، باعزت روزگار، معاشی عدم مساوات میں کمی جیسے اہداف حاصل ہونگے،مریم نواز


لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت دیہی علاقوں میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے جامع پروگرام کا آغاز کر دیا گیاہے۔
اس پروگرام کے تحت صوبے بھر کے دیہات میں 27ہزار خواتین کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی،آئی ٹی پروگرام کی تربیت کا دورانیہ چھ ماہ ہوگا۔ ۔
آن لائن ٹریننگ کے دوران دیہی خواتین کو سکالر شپس بھی دیئے جائیں گے، ٹریننگ کی تکمیل پر ہر خاتون کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور فری وائی فائی ڈیوائس ملے گی۔
پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دیہی خواتین کو مکمل آئی ٹی، ویب ڈویلپمنٹ اور کوڈنگ کی آن لائن ٹریننگ دی جائے گی، پروگرام میں دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، سوشل میڈیا مینجمنٹ، گرافکس ڈیزائن اور ملٹی میڈیا کورس شامل ہیں۔
پروگرام کے تحت دیہی خواتین کو فری لانسنگ، ریموٹ ورک، ڈیٹا انٹری، آفس آٹومیشن اور سائبر سکیورٹی سکلز سکھائے جائیں گےدیہی خواتین گاؤں کے گھر کو مائیکرو انٹرپرائزز میں تبدیل کر سکیں گی۔
آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی ٹریننگ کی تکمیل پر دیہی خواتین گھر بیٹھے فری لانسنگ بھی کر سکیں گی، دیہی خواتین ڈیجیٹل ٹریننگ کی تکمیل پر ٹیک فرم یا آن لائن بزنس بھی شروع کر سکیں گی۔
پروگرام میں اپلائی کرنے کے لیے خواتین پی ایس ڈی ایف کی ویب سائٹ (psdf.org.pk//:https) پر گھر بیٹھے اپلائی کر سکتی ہیں۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ سے فاصلوں کی رکاوٹیں ختم ہوں گی، خواتین کیلئے ٹیکنالوجی ایجوکیشن محض سکل نہیں بلکہ روشن مستقبل کو خود لکھنے کا ذریعہ بنے گی، دیہی خواتین اپنے گھر چھوڑے بغیر باعزت اور باوقار روزگار کما سکیں گی، پنجاب کی خاتون دیہات میں بیٹھ کر بھی انٹرنیشنل آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ، دیہی خواتین کی ڈیجیٹل ٹریننگ سے تعلیم، صنفی مساوات، باعزت روزگار، معاشی عدم مساوات میں کمی جیسے اہداف حاصل ہونگے، دیہی خواتین کو آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنائیں گے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 19 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 12 گھنٹے قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 14 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 19 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 18 گھنٹے قبل












