Advertisement
تجارت

پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں مثبت پیش رفت ، ملبوسات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ

ماہرین کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، معیاری بیجوں کے استعمال اور میکانائزڈ فارمنگ کے ذریعے کپاس کی پیداوار میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Mar 23rd 2025, 12:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں مثبت پیش رفت  ، ملبوسات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ

پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، جہاں ملبوسات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس میں ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے تاہم اس شعبے میں مزید بہتری کے لیے برازیل کے تجربات سے سیکھنا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، معیاری بیجوں کے استعمال اور میکانائزڈ فارمنگ کے ذریعے کپاس کی پیداوار میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی ملبوسات کی برآمدات 6.2 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، جسے مزید مستحکم کرنے کے لیے ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement