Advertisement
پاکستان

پاکستان اور افغانستان کا دوطرفہ چیلنجز سے نمٹنے اور سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان اور افغانی وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے درمیان کابل میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Mar 23rd 2025, 9:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور افغانستان کا دوطرفہ چیلنجز سے نمٹنے اور سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلقات کو مضبوط کرنے اور سفارتی روابط  جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے درمیان کابل میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی اور افغان وزیر خارجہ نے پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔

محمد صادق اس وقت ہمسایہ ملک کے 3 روزہ دورے پر ہیں، جس کا مقصد سکیورٹی خدشات کے باعث کشیدہ تعلقات کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی ہے۔

افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے زیر التوا مسائل کے حل کے لیے مشترکہ ملاقاتوں اور وفود کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے بعد محمد صادق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اعلی سطح کے رابطوں اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

Advertisement
کراچی: واٹرٹینکرکی موٹرسائیکل کو ٹکر ، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، نومولود بچہ بھی چل بسا

کراچی: واٹرٹینکرکی موٹرسائیکل کو ٹکر ، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، نومولود بچہ بھی چل بسا

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کے نمائندہ خصوصی  کی کابل میں افغان وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

پاکستان کے نمائندہ خصوصی کی کابل میں افغان وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

  • 21 منٹ قبل
دوروز مسلسل کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

دوروز مسلسل کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 4 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو کی پارٹی کے امور اور پنجاب میں سیاسی صورتحال پر بات چیت

بلاول بھٹو کی پارٹی کے امور اور پنجاب میں سیاسی صورتحال پر بات چیت

  • 25 منٹ قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس:بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ  کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس:بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

  • 2 گھنٹے قبل
مریم نواز کا جناح اسپتال کے پرنسپل اور  ایم ایس کو معطل کرنے کا  حکم

مریم نواز کا جناح اسپتال کے پرنسپل اور ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم

  • 2 گھنٹے قبل
نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں کچھ جماعتوں کی عدم شرکت افسوسناک ہے،بلاول بھٹو

نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں کچھ جماعتوں کی عدم شرکت افسوسناک ہے،بلاول بھٹو

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان اور بنگلادیش کا ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ

پاکستان اور بنگلادیش کا ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان ریلوے نے چار ٹرینوں کے لیے مالیاتی بولی کے نتائج کا اعلان کر دیا

پاکستان ریلوے نے چار ٹرینوں کے لیے مالیاتی بولی کے نتائج کا اعلان کر دیا

  • 23 منٹ قبل
لاہور پولیس کی کارروائی،50 سے زائد وارداتیں کرنے والے ڈکیت میاں بیوی گرفتار

لاہور پولیس کی کارروائی،50 سے زائد وارداتیں کرنے والے ڈکیت میاں بیوی گرفتار

  • 2 گھنٹے قبل
بنگلادیشی سابق کپتان تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کر دی گئی

بنگلادیشی سابق کپتان تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کر دی گئی

  • ایک گھنٹہ قبل
کراچی :  شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ  کردی گئی

کراچی : شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement