پاکستان کی جانب سے عرفان خان نیازی 24 اور عبدالصمد 44 رنز بنا کر نمایاں رہے


ماونٹ مونگانوئی:کیویز نےٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں شاہینوں کو115 رنز کے مارجن سے بری طرح شکست دیتے ہوئے 5 میچوں کی سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل کر لی،یہ رنز کے اعتبار سے یہ پاکستان کی سب سے بڑی شکست ہے۔
پاکستان کی جانب سے عرفان خان نیازی 24 اور عبدالصمد 44 رنز بنا کر نمایاں رہے اس کےعلاوہ کوئی بھی دوسرا بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سےجے ڈفی4 زی فولکس 2ایش سوڈی، جیمی نیشم اورول اوررکے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ماونٹ مونگانوئی کے بے اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم سیفرٹ 44 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، بعدازاں فن ایلن نے 19 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مارک چیمپمین 24، جیمز نیشم اور مچل ہے 3، 3 رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 29 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
میچ کے اختتامی اوورز میں کپتان مائیکل بریسویل نے 26 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، ابرار نے 2 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 8 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 گھنٹے قبل

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 گھنٹے قبل

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 9 گھنٹے قبل

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 گھنٹے قبل

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 7 گھنٹے قبل
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 گھنٹے قبل