امریکہ،ایران کشیدگی: پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب نئے میزائل سسٹم نصب کردیئے
ہم خطے میں دشمن کے ٹھکانوں، جہازوں اور اثاثوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ایرانی کمانڈر


تہران:امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی سفارتی کشیدگی کے پیش نظر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب 3 جزیروں پر نئے میزائل سسٹم نصب کر دیئے ۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے میزائل سسٹم آبنائے ہرمز کے قریب عالمی سطح پر اہم سمندری راستے طنب الكبرى، طنب الصغرى اور ابو موسیٰ پر نصب کئے گئے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے نیول کمانڈرعلی رضا تنگسیری کا کہنا ہے کہ ہم خطے میں دشمن کے ٹھکانوں، جہازوں اور اثاثوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،نئے میزائل 600 کلو میٹر کے اندر کسی بھی ہدف کو مکمل طور پر تباہ کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری پروگرام جاری رکھا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 17 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 16 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 15 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 18 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 20 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 15 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 19 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 10 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 18 گھنٹے قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 17 گھنٹے قبل







.jpg&w=3840&q=75)



