یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا بانیان پاکستان کی جدوجہد اور شہدا کی قربانیو ں کو خراج تحسین


لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے، یوم پاکستان پر پاک سر زمین کے تقدس اور حفاظت کے تقاضوں کے عہد کا اعادہ کیا جانا چاہیے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ’’یوم پاکستان‘‘ کی مناسبت سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں قیام پاکستان کے سنہری اغراض و مقاصد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ یوم پاکستان ہمیں بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یوم پاکستان پر اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں کو بھی دہرانا اوریاد رکھنا چاہیے،پاکستان ہم سب کے لئے اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمت غیرمترقبہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے بانیان پاکستان کی جدوجہد اور شہدا کی قربانیو ں کو خراج تحسین پیش کیا۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہےانہوں نے مزید کہا کہ یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان قائم ہوا اور تا قیامت شاد وآباد رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے دنیا سلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا منفرد اعزاز بھی عطا کیا، یوم پاکستان پر پاک سر زمین کے تقدس اور حفاظت کے تقاضوں کے عہد کا اعادہ کیا جانا چاہیے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہم سب کے لئے اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمت غیر مترقبہ ہے یوم پاکستان پر غربت میں کمی، عدم مساوات اور معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کو تمغہ امتیاز سے نواز گیا
- 4 hours ago

پاکستان کا سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک مؤقف
- 3 hours ago

چیک باؤنس کا مقدمہ،بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم
- 3 hours ago

ڈیرہ غازی خان:تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر،4 افراد جاں بحق
- 4 hours ago

وزارت مذہبی امورنےحج آپریشن کا شیڈول جاری کر دیا
- 4 hours ago
پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ایک ماہ بعد پیدل چلنے والوں کیلئے بھی طورخم بارڈر کھول دیا
- 2 hours ago

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی
- an hour ago

کراچی میں ڈمپرزمعصوم لوگوں کو کچل رہے ہیں،مافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں،گورنر سندھ
- 4 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کر لیا
- 44 minutes ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا ’’گندم اگاؤ‘‘ اسکیم کا افتتاح، کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دینےکا اعلان
- an hour ago

آڈیو لیکس کیس : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
- 2 hours ago

معروف یو ٹیوبر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
- an hour ago