Advertisement
پاکستان

الحمداللہ آج پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے ، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر نے کہا کہ قائد اور اقبال کا پاکستان آج نوازشریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کررہا ہے، الحمداللہ آج پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Mar 23rd 2025, 10:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الحمداللہ آج پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے  ، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الحمداللہ آج پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یوم پاکستان ایک نئی سوچ، نئے حوصلے اور جذبے کا نام ہے، 23مارچ ہمیں دنیا میں منفرد اور عظیم قوم بننے کی یاد دلاتا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ قائد اور اقبال کا پاکستان آج نوازشریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کررہا ہے، الحمداللہ آج پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23مارچ 1940 کو جس الگ وطن کےلئے عہد کیا گیا وہ اقوام عالم میں آج ایک روشن ستارے کی طرح چمک رہا ہے، مسلم لیگ نے پاکستان بنایا مسلم لیگ ہی اسکو سنوار رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں پاکستان اپنی منفر اور الگ پہچان رکھتا ہے، پاکستان آگے بڑھنے کے لئے بنا تھا اس نے آگے ہی بڑھنا ہے، تمام اندرونی و بیرونی سازشوں کا قلع قمع کرتے ہوئے اس عظیم قوم نے خوشحالی کا سفر طے کرنا ہے۔

 

 

 

Advertisement