امیت گپتا کو قطر کی ریاستی سکیورٹی نے تین ماہ سے حراست میں رکھا ہوا ہے


قطر میں مقیم بھارتی آئی ٹی انجینئر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطری حکومت نے قطر میں مقیم بھارتی آئی ٹی انجینئر امیت گپتا کو ڈیٹا چوری اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گپتا کو قطر کی ریاستی سکیورٹی نے تین ماہ سے حراست میں رکھا ہوا ہے۔
بھارتی آئی ٹی انجینئر پر ڈیٹا چوری اور دوسری ریاستوں کے لیے جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں، امیت گپتا ٹیک مہندرا نامی آئی ٹی فرم میں سینئر عہدیدار تھا۔
قطری حکام امت گپتا کے والدین کو بھی بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے ہیں، قطری حکام کا کسی قسم کی وضاحت نہ دینا معملات کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔
عالمی میڈیا کے رپورٹ کے مطابق قطر میں بھارتی جاسوسوں کی حراست کا یہ پہلا واقعہ نہیں، 2022 میں قطری سکیورٹی نے 8 بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔
ان اہلکاروں نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو حساس سب میرین سے متعلق معلومات فراہم کی تھیں، 2023 میں انہیں سزائے موت سنائی گئی، مگر فروری 2024 میں قطری امیر کے حکم پر رہا کر دیا گیا ہے۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 19 منٹ قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 18 منٹ قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل





