گورنر جنرل سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کریں اور 28 اپریل کے انتخابات کا اعلان کریں، مارک کارنی


کینیڈا کے نومنتخب وزیرِاعظم مارک کارنی نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کو کینیڈا کے نئے وزیرِاعظم مارک کارنی نے 28 اپریل کو ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا، تاکہ اپنی حکومت کو مضبوط مینڈیٹ فراہم کیا جا سکے۔
وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ میں نے گورنر جنرل سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کریں اور 28 اپریل کے انتخابات کا اعلان کریں۔ کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے مابین 343 نشستوں پر کانٹےکا مقابلہ ہوگا۔
کینیڈین وزیراعظم نے متوسط طبقے کے ٹیکس میں کٹوتی کی تجویز دی اور کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ہمیں توڑناچاہتے ہیں تاکہ وہ ہم پرحکمرانی کرسکیں، ٹرمپ کے غیر منصفانہ ٹیرف اور تجارتی اقدامات کی وجہ سے ہم بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 14 مارچ کو کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی نے ملک کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جس کے ساتھ ہی جسٹن ٹروڈو کے تقریباً 10 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہوا۔
جسٹن ٹروڈو نے جنوری میں مہنگائی اور امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کی دھمکیوں پر دباؤ پر وزیر اعظم کے عہدے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 6 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 6 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 3 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 7 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 6 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 7 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 hours ago







