آئی جی پختونخوا کا صوبے کو ہارڈ ایریا قرار دیکر پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کیلئے وزیراعلیٰ کو خط
پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں،نخواہوں میں واضح فرق پولیس میں عدم اطمینان پیدا کر رہا ہے، آئی جی ذوالفقار حمید


آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکو خط ارسال کر دیا۔ خط میں آئی جی نے وزیراعلیٰ کو صوبے کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں۔
خط کے متن کے مطابق کے پی اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے۔
آئی جی خیبر پختونخوا کے خط میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو زیادہ مالی مراعات دی جاتی ہیں۔پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں۔ تنخواہوں میں واضح فرق پولیس میں عدم اطمینان پیدا کر رہا ہے۔
خط کے متن کے مطابق کے پی پولیس زیادہ قربانیاں دے رہی ہے، دیگر صوبوں کے مقابلے میں تنخواہیں کم ہیں، فیصلے سے سالانہ مالی بوجھ 21 کروڑ، 19 لاکھ روپے ہوگا۔
خط کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے۔ کے پی پولیس زیادہ قربانیاں دے رہی ہے ۔ دیگر صوبوں کے مقابلے میں تنخواہیں کم ہیں۔ فیصلے سے سالانہ اخراجات میں 2 ارب سے زائد اضافہ ہوگا۔
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 16 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 15 گھنٹے قبل





