پاکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں،سفیر مدثر ٹیپو


تہران : ایران کے دار الحکومت تہران میں یوم پاکستان بھر پور جوش و خرش سے منایا گیا اور اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیاْ۔
ایران میں مقیم پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو پاکستان ہاؤس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب کی میزبانی کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد پاکستان اور ایران دونوں کے قومی ترانے بجائے گئے،جبکہ اس موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

سفیر ٹیپو نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پاکستان کے قومی دن کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دونوں ممالک مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر ایک دوسرے کے موقف کو سمجھتے اور ان کی تعریف کرتے ہیں۔
سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ پاکستان کی ثقافت اور فن کی بھرپور تاریخ ہے اور یہ قدیم تہذیبوں کا گہوارہ ہے۔
دلکش مناظر، دلکش پہاڑی سلسلے اور گہرا سمندر پاکستان کے ساحلوں کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔تقریب میں پاکستانی اور ایرانی بھائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 16 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 20 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 16 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 17 گھنٹے قبل





