تقریب میں غزل گائیک غلام علی،غلام عباس،ترنم ناز،ایم ارشد، امروزیہ نے موسیقار نثار بزمی کی زندگی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی


لاہور:پاکستان کے نامور اور لیجنڈ موسیقار نثار بزمی کی یاد میں لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ان کے خاص شاگرد گلوکار تنویر آفریدی کی کتاب "کون یادوں کو زنجیر پہنائے گا" کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی نامور غزل گائیک غلام علی تھے۔ دیگر مہمانوں میں موسیقار ایم ارشد،گلوکار غلام عباس ،گلوکارہ ترنم ناز،گلوکارہ حمیرا چنا ،راشد محمود،طارق طافو،امروزیہ،بشری صادق،انور رفیع اور دیگر شامل تھے۔
غزل گائیک غلام علی،غلام عباس،ترنم ناز،ایم ارشد، امروزیہ نے موسیقار نثار بزمی کی زندگی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔
کتاب’’ کون یادوں کو زنجیر پہنائے گا ‘‘ میں موسیقار نثار بزمی مرحوم کی بائیو گرافی،اہم واقعات،اہم انکشافات اور ان کی فلموں میں بنائے گئے گیتوں کی مکمل تفصیل شامل ہے۔

نجات علی نے وائلن پر شاندار پرفارمنس دے کر پروگرام کا آغاز کیا ۔ موسیقار ایم ارشد اور راشد خان نے سیکسو فون پر شاندار لائیو پرفارمنس دے کر نثار بزمی کو ٹریبیوٹ پیش کیا اور رائلٹی چیک تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر گلوکارہ ترنم ناز،گلوکارہ حمیرا چنا ،غزل گائیک غلام عباس،سیف عباس، فیصل لطیف اور تنویر آفریدی نے اپنے استاد کے گیت گا کر انہیں ٹریبیوٹ پیش کیا ۔ ملک کے معروف ساؤنڈ انجینئر ادریس خان نے تقریب میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 11 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 12 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 7 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل







