سندھ حکومت ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے، اسکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے سرمایہ کاری ہے،مراد علی شاہ


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےصوبے کی 30 جامعات کے 30 ہزار طلبا کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ حکومت، گوگل اور ٹیچ ویلی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے 30 ہزار گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس کا افتتاح بھی کر دیا،سندھ کی 30 جامعات کے طلبا کے لیے 30 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے، اور اسکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے سرمایہ کاری ہے۔
وزیر اعلی مراد علی شاہ نےمزید کہا کہ ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا،جبکہ گزشتہ سال 10 سرکاری جامعات کے 1500 طلبا کو اسکالرشپس فراہم کی گئی تھیں، رواں سال سرکاری 30 جامعات کے 30 ہزار طلبا اسکالرشپس سے مستفید ہوں گے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پراجیکٹ مینجمنٹ، سائبر سیکیورٹی اور اے آئی میں تربیت بھی دی جائے گی۔ کم مراعات یافتہ طبقات اور خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ مختص ہے،ان کا مزیدکہنا تھا کہ 100 فیصد طلبا نے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ مکمل کیے ہیں۔ اور گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ 3 سے 6 ماہ کی مدت کے کورسز ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے طلباعالمی معیار کی تربیت حاصل کریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 11 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل





