ٹرین کو وفاقی وزیر امیر مقام اور ریلوے حکام کی موجودگی میں پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانہ کیا گیا


دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی۔
جعفر ایکسپریس ٹرین کو وفاقی وزیر امیر مقام اور ریلوے حکام کی موجودگی میں پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانہ کیا گیا۔
جعفر ایکسپریس پشاور سے روانہ ہو کر پنجاب، سندھ اور پھر بلوچستان سے ہوتی ہوئی 34 گھنٹے کے سفر کے بعد کل شام کوئٹہ پہنچے گی، جعفر ایکسپریس میں سفر کیلئے 280 مسافروں نے ریزرویشن حاصل کی ہے، پشاور سے 28 مسافر روانہ ہوئے۔
ٹرین پشاور سے پنجاب اور پھر سندھ کے بعد بلوچستان میں داخل ہوگی، جعفر ایکسپریس واحد ریل گاڑی ہے جو چاروں صوبوں سے گزرتی ہے۔
یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی لیکن اب 16 دن بعد یہ دوبارہ کینٹ ریلوے سٹیشن پشاور سے اپنے سفر پر روانہ ہو چکی ہے۔
ٹرین کی روانگی کے موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خواہش تھی کہ جعفر ایکسپریس کی سروس کوئٹہ کیلئے بحال کی جائے اور اب یہ ٹرین پشاور سے روانہ ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف ملکی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کا عمل جاری رہے گا، جعفر ایکسپریس کا دوبارہ چلنا ملک کی ترقی کا نشان ہے۔
امیر مقام نے دہشت گردی کے خلاف خیبر پختونخوا کے عوام کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ جاری رکھا جائے گا، دہشت گردی کا مسئلہ پورے ملک کا ہے اور ہم سب نے اس کا مقابلہ کرنا ہے، تمام ریل گاڑیوں کی سکیورٹی کو بہتر بنایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے اپوزیشن جماعتوں کی تحریکوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی تحاریک کا مقصد ملک اور صوبے کی ترقی نہیں بلکہ اسلام آباد پر قبضہ کرنا ہے، پی ٹی آئی کی قیادت غیر مستحکم ہے اور ان کی پالیسیوں میں کوئی تسلسل نہیں۔
آخر میں امیر مقام نے غیر قانونی افغان مہاجرین کے حوالے سے فیصلہ کیا کہ ان کی واپسی کا عمل اٹل ہے اور حالات کے مطابق اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کےباہردھرنےکااعلان کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

سوئی سدرن گیس کمپنی کا عید الاضحیٰ کے لیے گیس شیڈول جاری
- 11 گھنٹے قبل

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل ،ایک اورنظرثانی درخواست آ گئی
- 8 گھنٹے قبل

بیلاروس کے دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، فضائی و عسکری تعاون پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم نصب کر دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار
- 7 گھنٹے قبل

کراچی میں آج زلزلے کا 28واں جھٹکا ، شدت 2.1 ریکارڈ
- 11 گھنٹے قبل

مالا کنڈ:گرمی سے بچنے کیلئے نہر میں نہانے والےبچے سمیت4 افراد ڈوب گئے، 3 جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے راولپنڈی میں اجلاس
- 8 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارت کےساتھ شملہ معاہدہ منسوخی کی تردید کردی
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل سیدعاصم منیر اعلیٰ سرکاری وفد کے ہمراہ سعودیہ پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

آئیسکو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی
- 8 گھنٹے قبل