اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے 80 فیصد سے زائد امداد کی نقل و حمل بھی روک رکھی ہے


اسرائیل کا جنگی جنون کم ہوا اور نہ غزہ میں ظلم وجبر کی داستان ختم ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید، 120 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 40 فلسطینی شہید ہوئے ہوگئے۔ حماس کے ترجمان عبداللطیف القنوعہ کو جبالیہ میں شہید کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 ہفتوں سے غزہ میں ہر طرح کے امدادی سامان کی ترسیل روکے جانے سے فلسطینی رمضان میں شدید بھوک و افلاس کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے 80 فیصد سے زائد امداد کی نقل و حمل روک رکھی ہے۔
ادھر لبنان میں بھی ڈرون حملوں کے دوران حزب اللہ کمانڈر سمیت 4 افراد کوشہید کردیا گیا، دوسری جانب یمن پر امریکی حملے جاری ہیں اور چند گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر 37 حملے کیے گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ سے اب تک 830 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ غزہ میں سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 2 سو 8 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 13 ہزار 9 سو 10 زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ میں دس ہزار سے زائد افراد ملبے تلے دے ہوئے ہیں ۔۔ جو کہ شہید ہوچکے ہیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک گھنٹہ قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 21 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک گھنٹہ قبل






