ایڈز کے سدباب کیلئے جوائنٹ مشن 7 سے 14 اپریل تک متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرے گا


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لئے آپریشنل پلان طلب کرلیا۔ ایڈز کیلئے بنایا گیا جوائنٹ مشن متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں مبینہ طورپر ایڈز پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لئے فوری طور پر آپریشنل پلان طلب کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یونیسف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن بھی قائم کیا گیا۔
ایڈز کے سدباب کیلئے جوائنٹ مشن 7 سے 14 اپریل تک متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرے گا۔ جوائنٹ مشن ایڈزکنٹرول اور بچاؤ کیلئے وزیراعلی کو تجاویز پیش کرے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ہاؤس ہولڈ اسکریننگ بھی کی جائے گی۔
تونسہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور دیگر طبی مراکز میں ایڈز کےعلاج کیلئے خصوصی مراکز قائم ہونگے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مفت علاج کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اورذمہ داروں کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی۔ مریم نواز کا ایڈز کے رسک سے بچاؤ کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایڈز سے متاثرہ بچوں کے علاج میں کوئی کمی یا کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 15 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 14 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 14 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 14 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 11 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 14 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل







