معاہدے کے تحت پاکستان کو منظوری کے بعد تقریباً ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہو گی


آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 25 ستمبر 2024 کو پاکستان کے لیے 37 ماہ پر مشتمل ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) معاہدہ منظور کیا جس کی مالیت 7 ارب ڈالر ہے۔اس معاہدے کے تحت پاکستان کو پہلے جائزے پر 25 مارچ 2025 کو عملدرآمد کی سطح پر ایک معاہدہ حاصل ہوا۔
ای ایف ایف معاہدے کے تحت پاکستان کو منظوری کے بعد تقریباً ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہو گی، جبکہ اضافی 1.3 ارب ڈالر رسائلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک پریس کانفرنس میں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی، کلائمیٹ فنانسنگ پر گفتگو کامیاب رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ فنانسنگ کے 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں ملیں گے، پاکستان کیساتھ 37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام ستمبر میں ہوا ہے۔
ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے قرض کی نئی قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوگیا، پاکستان ای ایف ایف پروگرام کے پہلا جائزہ اجلاس میں کامیاب رہا ہے، کامیاب جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے۔

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 7 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 7 گھنٹے قبل

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 5 گھنٹے قبل

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 5 گھنٹے قبل

سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانےکے لیے سروے کیے جا رہے ہیں، وزیر خزانہ
- 10 منٹ قبل