پنجاب پولیس نے بہت بڑی بہادری اور ہمت کے ساتھ دہشتگردوں کے حملے کو ناکام کیا،وزیر اطلاعات


لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ دہشتگرد خیبر پختونخوا کی سرحد سے آتے ہیں اور حملہ کرتے ہیں۔
ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج ڈی جی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نےحملہ کیا، ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا یہ31واں حملہ تھا، پنجاب میں پولیس کو دہشتگردی کےخلاف وسائل فراہم کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں پولیس کے محکمے کو مضبوط بنایا گیا، پنجاب پولیس نےڈی جی خان میں دہشتگردوں کےخلاف کامیاب کارروائی کی،20سے30دہشتگردوں نےچیک پوسٹ پر حملہ کیا،2مارے گئے، پنجاب پولیس نے لاکھانی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازدہشتگردی کے خلاف آپریشن کو خود مانیٹر کرتی رہیں پنجاب پولیس نےعید کےموقع پر حالات خراب کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا، دہشتگرد حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کا ہاتھ ہے، پنجاب میں سی ٹی ڈی کا ادارہ بہت اچھااپنا کام کررہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں پولیس کو دہشتگردی کے خلاف وسائل فراہم کیے گئے۔ اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے باقاعدہ پولیس والوں کو بنکرز بنا کر دیئے۔ ہمارے پولیس جوان اب محفوظ ہیں۔ اور پنجاب پولیس نے بہت بڑی بہادری اور ہمت کے ساتھ دہشتگردوں کے حملے کو ناکام کیا۔
انہوںنے کہا کہ صرف ڈی جی خان میں یہ 31واں حملہ تھا۔ اور یہ حملہ بار بار خیبرپختونخوا کی سرحد سے ہوتا ہے۔ دہشتگرد خیبر پختونخوا کی سرحد سے آتے ہیں اور حملہ کرتے ہیں۔
عظمی بخاری نےمزید کہا کہ کل کی رات بہت بڑا سانحہ ہونے سے اللہ نے بچایا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب لمحہ بہ لمحہ اس آپریشن کے ساتھ انگیج بھی تھیں۔ جبکہ پولیس کو جدید اسلحہ اور بکتر بند گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے صحت کی سہولیات بارے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورے بعد جناح ہسپتال میں سہولیات کو بہتر بنایا گیا، مریم نواز نے حکم، دیا ہے کہ اب ہسپتالوں میں ادویات کی لسٹ آویزں ہوگی، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز حاضری یقینی بنائی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں وزیراعلیٰ شکایات ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں، مریض اور ان کے لواحقین شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل







