امریکہ و کینیڈا میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آگیا اور وہاں کی عوام بھی کل مذہبی جوش و جذبے سے عید منائے گی


ریاض: سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا،جس کے بعد سعودیہ سمیت بیشتر عرب ممالک میں عید الفطر کل بروز اتوار کو منائی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد سعودی عرب میں عیدالفطر 30 مارچ بروز اتوار کو ہو گئی،اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی عیدالفطر اتوار کو منائے جائے گی۔
سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے بھی شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی، اور ملکی اور غیر ملکی شہریوں نے چاند کا مشاہدہ کرکے گواہی دی، سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج دن 2 بجے ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ امریکہ و کینیڈا میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آگیا اور وہاں کی عوام بھی کل مذہبی جوش و جذبے سے عید منائے گی۔
اسی طرح جرمنی،اٹلی یونان،سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں بھی کل عید ہو گی۔
علاوہ ازیں عمان انڈونیشیا، ملائیشیا، اور آسٹریلیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ان ممالک نے عید 31 مارچ پیر کو منانے کا اعلان کیا ہے، برونائی، آسٹریلیا، بنگلادیش سمیت کئی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا۔
اسی طرح ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، ایران میں عید الفطر پیر 31 مارچ کو ہوگی۔
جبکہ پاکستان بھارت،بنگلہ دیش سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں عید شوال کا چاند کل نظر آنے کا امکان ہے جس کے بعد ان ممالک میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 4 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 10 منٹ قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 44 منٹ قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 12 منٹ قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 3 گھنٹے قبل