اگر بھارتی حکومت پاکستانی فنکاروں کو ویزا اور ملک میں آنے اور کام کرنے کی اجازت دیتی ہے تو میں بالکل تیار ہوں،اداکار


مبئی:بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
ان دنوں بالی وڈ اسٹار سلمان خاناپنی فلم ’’سکندر‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 30 مارچ کو بڑے پردے پر ریلیز کی جائے گی۔
اس دوران اداکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیے اور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے کا دفاع کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ (پاکستانی اداکار) فنکار ہیں، دہشت گرد نہیں۔
سلمان خان نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت پاکستانی فنکاروں کو ویزا اور ملک میں آنے اور کام کرنے کی اجازت دیتی ہے تو میں بالکل تیار ہوں۔
بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے سوال پر اداکار سلمان خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی کرکٹ کا مذاق اڑایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارتی حکومت نے اجازت نہ دی تو میں کرکٹ کھیلوں گا۔
واضح رہے کہ 2016ء سے بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر غیر سرکاری پابندی عائد کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی ایکشن سے بھرپور فلم ’سکندر‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 30 مارچ کو عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل





