Advertisement
تفریح

 پاکستانی سینماؤں میں عیدالفطر پر اس بار 5 نئی فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں

عید کے موقع پر نئی فلموں کے ساتھ شائقین کے لیے پرانی فلمیں بھی ریلیز کی جائیں گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Mar 30th 2025, 9:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
 پاکستانی سینماؤں میں عیدالفطر پر اس بار 5 نئی فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں

 پاکستانی سینماؤں میں عیدالفطر پر اس بار 5 نئی فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔

عید الفطر کے موقع پر پاکستانی فلم سازوں نے جہاں نئی فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ شائقین کے لیے پرانی فلموں کو بھی ریلیز کیا جائے گا۔ نئی فلموں میں عشق لاہور، مارشل آرٹسٹ، کبیر، قلفی اور لمبی جدائی جیسی فلمیں شامل ہیں۔

عشق لاہور، ویسے تو یہ ٹریلر بھی پرانی لالی وڈ فلموں کی یاد دلا رہا ہے لیکن شاید کہانی کچھ مختلف ہو، اسٹوری لائن مافیا ورلڈ کے ہاتھوں مشکلات اٹھانے والے کپل کی ہے لیکن اس پنجابی فلم میں روایتی پنجابی ڈانس اس بھی ملے گا، عشق لاہورڈائریکٹر شاہد رانا کا شاہکار ہے جس میں الطمش بٹ، صائمہ نور، جاوید شیخ اور شمعون عباسی شامل ہیں۔

مارشل آرٹسٹ کا ٹریلر کافی مزیدار ہے۔ ٹریلر سے اسٹوری ایک ایسے ایم ایم اے فائیٹر کی معلوم ہوتی ہے جو دنیا کا بیسٹ فائیٹر بننا چاہتا ہے لیکن اس سفر میں اسے بہت سے چیلنجز لا سامنا بھی ہے۔ اگر آپ اسپورٹس ڈرامہ دیکھنے کے شوقین ہیں تو آپ کو اس فلم میں ٹریننگ مونٹاجز، ایکشن سیکوئنسز اور خوبصورت لوکیشنز بھی دیکھنے کو ملیں گی، ٹریلر میں آپ بالی وڈ کی فلم راکی اور سنجو کی فیل بھی محسوس کرسکیں گے۔

مارشل آرٹسٹ میں ہدایتکاری کے اداکار و گلوکار شاز خان نے سر انجام دی ہے جو کہانی میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ کاسٹ میں صنم سعید اور فاران طاہربھی شامل ہیں۔فلم انگریزی زبان میں ہے جو دنیا بھر میں 4 اپریل جبکہ اردو ڈبڈ ورژن کے ساتھ پاکستان میں عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

کبیر فلم کا ٹریلر دیکھ کر بنگلہ دیشی فلم طوفان کی یاد آگئی، حالانکہ وہ ایک بڑے بجٹ کی فلم تھی کبیر میں شاید آپ اتنا کچھ وسیع تو نہ دیکھ سکیں البتہ پرانی بالی وڈ ایکشن فلمز کی وائبز آپ کو ضرور ملیں گی۔یہ کہانی ہے گینگسٹر کبیر کی جسے ایک عام سی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے، اس فلم میں ایکشن سیکوئنس، رومانس اور گانے بھی ہیں، فلم کی ہدایتکار نیہا لاج ہیں جبکہ کاسٹ میں میثم علی، سکینہ خان اورعدنان شاہ ٹیپو بھی شامل ہیں

قلفی فلم کا ٹریلر سے ہنٹ مل چکا ہے کہ شہروز سبزواری فلم میں ہیکر کے ساتھ چور کا کیریکٹر کررہے ہیں۔ ٹریلر کی فیل لائٹر ہے شاید فلم میں کامیڈی زیادہ ہو کیونکہ اسے لائٹر فلم کہا جارہا ہے لیکن ٹریلر میں کوئی ایسی پنچ لائن یا کوئی کامیڈی ڈائیلاگ سننے کو نہیں ملا، فلم ڈاکٹر مشہود رضا کی پیشکش ہے جس کی کاسٹ میں شہروز سبزواری کے ساتھ سعیدہ امتیاز، جاوید شیخ، مریم انصاری، معمر رانا اورعدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔

لمبی جدائی فلم کے ٹریلر سے آپ کو یہ ایک ایکشن ڈرامہ سے گندھی کہانی معلوم ہوتی ہے جو 90 کی دہائی میں بننے والی پرانی لالی وڈ فلموں کی دنیا میں لے جائے گی۔ فلم میں گانے اورایکشن سیکوئنسز بھی پرانے انداز میں فلمائے گئے ہیں اورپرانی لالی وڈ فلمیں دیکھنے کے شوقین فلم بینوں کے لئے یہ فلم توجہ بٹور سکتی ہے۔ فلم کے ہدایتکار جاوید رضا ہیں جبکہ کاسٹ میں طیب خان، فضا مرزا، بابر علی اور دیگر شامل ہیں۔

ان فلموں کے ساتھ 2023 میں ریلیز ہونے والی اینتھلوجی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ بھی اس سال عید الفطر پر ریلیز کی جارہی ہے اس فلم میں تین کہانیوں پر تین مخلتف ہدایتکاروں نے ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دئے ہیں 

Advertisement
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر الہام علیوف کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر الہام علیوف کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • 7 منٹ قبل
حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ

حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ

  • 2 گھنٹے قبل
پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ، سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس اسپتال گرفتار

پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ، سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس اسپتال گرفتار

  • 2 گھنٹے قبل
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال

  • 5 منٹ قبل
  پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف

  پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیرا عظم کی  آذری صدر الہام علیوف کی ملاقات،دو طرفہ تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

وزیرا عظم کی آذری صدر الہام علیوف کی ملاقات،دو طرفہ تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

  • 3 گھنٹے قبل
"اسکوئڈ گیم" کے تیسرے سیزن کی  ریلیز کے صرف تین دنوں میں شاندار کامیابی

"اسکوئڈ گیم" کے تیسرے سیزن کی ریلیز کے صرف تین دنوں میں شاندار کامیابی

  • 2 گھنٹے قبل
عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان

عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان

  • 10 منٹ قبل
مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق،ایک زخمی

مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق،ایک زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے  جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش 

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش 

  • ایک گھنٹہ قبل
ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی 

ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی 

  • 7 منٹ قبل
لاہورکی قدیم مبارک حویلی،
جہاں سے محرم کا سب سے قدیم جلوس برآمد ہوتا تھا

لاہورکی قدیم مبارک حویلی، جہاں سے محرم کا سب سے قدیم جلوس برآمد ہوتا تھا

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement