وزیراعظم نے کویت کے ساتھ باہمی تعاون کے لیے اپنے خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیوف ،اردن کی ہاشمی سلطنت کے فرمانروا، شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین اور کویت کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے ازبک صدر اور ازبکستان کے عوام کو عید کی مبارکباد دی، دونوں ممالک کے عوام کی امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔
جس کے جواب میں ازبک صدر شوکت مرزیوف نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو بھی عید کی مبارکباد دی۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے فروری میں وزیر اعظم کے کامیاب دورہ ازبکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
فریقین نے متعدد شعبوں میں پاکستان-ازبکستان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دورے کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اردن کے فرمانروا سے گفتگو میں وزیراعظم نے انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے شاہ عبداللہ اور اردن کے برادر عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
شاہ عبداللہ نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت اور انسانی امداد بھجوانے کے اقدام کو سراہا،شہباز شریف نے غزہ میں قیامِ امن، تشدد کے خاتمے، اور متاثرہ فلسطینیوں تک فوری انسانی امداد کی فراہمی کے لیے شاہ عبداللہ دوم کی قیادت میں اردن کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں اردن کے ساتھ پاکستان کے مضبوط اور دیرپا دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی، اور دونوں برادر ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے شاہ عبداللہ کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی، شاہ عبداللہ نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو اردن کے دورے کی دعوت دی۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کویت کے ولی عہد کے ساتھ ساتھ امیر کویت عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور کویت کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کویت کے ساتھ باہمی تعاون کے لیے اپنے خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 14 hours ago

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- 2 days ago

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 17 hours ago

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 17 hours ago

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 days ago
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 17 hours ago
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 14 hours ago

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 days ago
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 days ago

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 days ago

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- 2 days ago
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- 2 days ago










