اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، ایک دوسرے کا سہارا بنیں، صدر اور وزیراعظم کی قوم کو عید کی مبارکباد
عید کی خوشیوں میں اپنے کمزور اور ضرورت مند بہن بھائیوں رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو شریک کریں،وزیر اعظم


اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغامات میں پوری قوم اور عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر مملکت
صدر آصف علی زرداری نے عید کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ عید الفطر رمضان المبارک کی برکتوں کے بعد اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، جو ہمیں روزے کی مشقت کے بعد عطا ہوا۔ یہ مقدس مہینہ ہمیں صبر، برداشت اور قرب الہی حاصل کرنے کا درس دیتا ہے۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت نےمزید کہا کہ ہمیں عید کے اس پرمسرت موقع پر ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے، اس لیے زکوٰۃ، صدقات اور فطرانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ کوئی ضرورت مند عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے۔
صدر نے مزید کہا کہ عید کا دن ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جلد آزادی کے ساتھ عید نصیب فرمائے اور ملک کو امن و خوشحالی کی راہ پر ڈال دے۔
وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں خوشی اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک میں ہمیں تقویٰ، صبر اور قربانی کی تربیت ملی، جسے ہمیں اپنی زندگیوں میں جاری رکھنا چاہیے اور اسلامی اصولوں پر کاربند رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہیں، ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا اور ملکی سالمیت و استحکام کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ان مظلوم بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو ظلم و بربریت کا شکار ہیں، خاص طور پر فلسطین اور بھارتی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام جو آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ پاکستان ہمیشہ اُن کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے اور ان بے گناہ مسلمانوں کی داد رسی کرے۔
بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عید کی خوشیوں میں اپنے کمزور اور ضرورت مند بہن بھائیوں رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو شریک کریں، ان کی مدد کریں اور ایک فلاحی معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، اس موقع پر ہم ان تمام شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کیں۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 7 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 12 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 12 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 6 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago



