امریکی صدر نے دھمکی دی کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں گزشتہ دور کی طرح مزید ٹیرف عائد کیا جائےگا


واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے ہمارے ساتھ جوہری پروگرام پر معاہدہ نہیں کیا تو بمبا ری ہوگی اور تہران پر ثانوی ٹیرف بھی عائد ہوں گے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ امریکی اور ایرانی عہدیدار مذاکرات کر رہے تھے لیکن بارآور ثابت نہیں ہوئے۔
ٹرمپ ر نے کہا کہ اگر وہ معاہدہ نہیں کریں گے تو پھر بم باری ہوگی لیکن ایک موقع ہے، اگر وہ معاہدہ نہیں کریں گے تو میں 4 سال پہلے کی طرح ثانوی ٹیرف عائد کردوں گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اپنی پہلے دور صدرات میں صدر ٹرمپ نے نے 2017 سے 2021 ایران کے امریکا اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا تھا کہ ایران اس معاملے پر امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا۔
یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان سامنے آیا ہے، امریکہ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں فوجی کارروائی پر غور کر رہا ہے۔ جبکہ ایران اپنے جوہری مفادات اور خودمختاری کو ترجیح دیتے ہوئے ثابت قدم ہے۔
واضح رہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار کرچکا ہے لیکن بالواسطہ مذاکرات کو مسترد نہیں کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ براہ راست ہونے کی بجائے تیسرے فریق کے ذریعے مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک گھنٹہ قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 17 گھنٹے قبل








