مقتول عبدالرحمان کی عمر40 سال تھی، ان کے زخمی والد اوردوسرے شہری کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس


کراچی کے علاقے قائد آباد شیر پاؤ کالونی میں دکان پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اہلسنت والجماعت شیر پاؤ لانڈھی کے صدر قاری عبدالرحمٰن جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے والد اور ایک ساتھی شدید زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق دو نامعلوم مسلح افراد نے دکان کے اندر گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں قاری عبدالرحمٰن شدید زخمی ہوگئے اور دوران علاج دم توڑ گئے۔
زخمیوں میں ان کے والد گل رحمان اور ایک ساتھی شاکر شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے عبدالرحمان کی عمر 40 سال تھی جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے مقتول کے والد 65 سالہ گل رحمان اور 55 سالہ شاکر تاج کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک پہن رکھے تھے اور انہوں نے قاری عبدالرحمٰن کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
جناح اسپتال کے باہر مقتول کی لاش رکھ کر مذہبی جماعت کے کارکنان نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔
واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے،شہبازشریف
- 11 گھنٹے قبل

نائب وزیر اعظم کا یواے ای ہم منصب سے رابطہ ، پاک بھارت صورتحال پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

وزیرداخلہ محسن نقو ی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، ملکی سا لمیت پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 6:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 9 گھنٹے قبل
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل
مودی سرکار کا حکم نا ماننے پر بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان کیلئے کن کیٹیگریز کے ویزا کی میعاد برقرار رکھے گا ؟ بھارت کا واضح پیغام
- 8 گھنٹے قبل
سعودی حکومت کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل