دونوں فریقین کے تقریباً 900 بنکرز اب تک مسمار کیے جا چکے ہیں، مشیر اطلاعات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا


پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں قیامِ امن کے لیے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے سنجیدہ اقدامات رنگ لا رہے ہیں،کرم میں مستقل قیام امن کے لیے بنکرز اور اسلحے کا خاتمہ ناگزیر ہے
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرم میں راستوں کو مزید محفوظ بنانے کے لیے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے، یہ معاہدہ کوہاٹ امن جرگے کے بڑے معاہدے کے تحت ایک ذیلی معاہدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد ٹل-پاراچنار شاہراہ کو محفوظ بنانا ہے، وزیرِ اعلیٰ کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت صدی سے زائد پرانے تنازع کے مستقل حل کی جانب تیزی سے پیش رفت کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوہاٹ امن معاہدے کے تحت کرم کو بنکرز اور اسلحے سے پاک کیا جا رہا ہے، دونوں فریقین کے تقریباً 900 بنکرز اب تک مسمار کیے جا چکے ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ بنکرز کی مسماری کے بعد اسلحہ جمع کرانے کا عمل شروع کیا جائے گا، ضلع کرم میں مستقل قیامِ امن کے لیے بنکرز اور اسلحے کا خاتمہ ناگزیر ہے،ا نہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور خود تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ٹھوس شواہد ہیں جعفر ایکسپریس حملہ علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا، قونصلرجنرل
- 2 گھنٹے قبل

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس شروع
- 16 گھنٹے قبل

کینیڈا الیکشن:لبرل پارٹی کو واضح برتری حاصل، مارک کارنے کا جیت کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 108 ملین ڈالر کی ضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی
- 2 گھنٹے قبل

لاہور: معمولی جھگڑے پرٹک ٹاکر آیت مریم شوہر کے ہاتھوں قتل
- 33 منٹ قبل

یمن حملوں میں شامل کروڑوں ڈالر کا امریکی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- 3 گھنٹے قبل

فیڈرل پبلک سروس نے سی ایس ایس 2024 کےتحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

حج آپریشن شروع ، اسلام آباد اور لاہور سے پروازیں عازمین کو لیکر مدینہ منورہ پہنچ گئیں
- 3 گھنٹے قبل

قوال شیر میانداد کا امریکی شہر ورجینیا میں کامیاب شو،،قوالی کے دلدادہ افراد کی بھر پور شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

زیارت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کےتبادلے میں کالعدم بی ایل اےکے 7 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل