آرمی چیف کا وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ،فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی
آرمی چیف نے خیبرپختونخوا کی عوام کے شانہ بشانہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا


راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے مغربی سرحد پر عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی، انہوں نے فوجی جوانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے جوانوں کی قوم کیلئے غیر متزلزل لگن اور مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کا عزم اور صلاحیت نہ صرف وطن کو محفوظ رکھتی ہے بلکہ ملک سے گہری محبت کی مثال بھی دیتی ہے۔
آرمی چیف نے خیبرپختونخوا کی عوام کے شانہ بشانہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے دہشتگردی کی لعنت کے خلاف ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے فارمیشنز کی انتھک محنت اور کامیابیوں کو شہداء اور امن و استحکام کیلئے قربانیوں سے منسوب کیا، کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 2 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 3 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 4 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 5 گھنٹے قبل